ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ ریکیٹ میں شامل21سالہ خاتون 8کروڑ مالیت کی چرس کے ساتھ گرفتار

کاسرگوڈ: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ ریکیٹ میں شامل21سالہ خاتون 8کروڑ مالیت کی چرس کے ساتھ گرفتار

Tue, 09 Oct 2018 21:15:35    S.O. News Service

مینگلور 9؍اکتوبر(ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ  کاسرگوڈ (کیرالہ ) میں ایکسائز انٹلی جنس بیورو کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چلائی گئی ایک مہم کے دوران پالکاڈ میں ایک 21سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 2کلو گرام وزنی چرس(حشیش) برآمد کی ،  جس کی مالیت بین الاقوامی بازار کے مطابق 8کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت  21 سالہ  سندھوجا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اولکوڈے کنیا کماری کی رہنے والی ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق مذکورہ خاتون کو پالکاڈ ریلوے اسٹیشن پر روک کر تلاشی لی گئی تو اس کی وینیٹی بیگ میں پلاسٹک میں لپیٹ کر رکھی گئی دوگلوگرام وزنی حشیش برآمد ہوئی۔ ملزمہ سے تفتیش کرنے پر اس نے بتایا کہ یہ حشیش آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے کیرالہ کے تھریسورمیں موجود محمد جابر تک پہنچانے کی ذمہ داری اس کو سونپی گئی تھی۔ وہاں سے محمد جابر اس حشیش کو عمان مسقط اسمگل کروانے کا بندوبست کیا کرتا ہے۔

سندھوجانے پولیس کو بتایا کہ اس طرح وشاکھا پٹنم سے تھریسور تک منشیات پہنچانے کے لئے ایک ٹرپ پر ایک لاکھ روپے معاوضہ ملتا ہے۔ اور اس سے قبل اس نے 17مرتبہ چرس پہنچانے کا کام پورا کیا ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ سندھوجا کی گرفتاری سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے والے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش ہوجائے گااور مزیدگرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔


Share: